ایران ،امریکہ مذاکرات، فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے

تہران (کشمیر ڈیجیٹل)ایران، امریکہ جنگ بندی میں بڑی پیشرفت ، پاکستان کی امن کوششوں کے تناظر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے ۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں وہ دورے کے دوران اہم اعلیٰ ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا گڑھی دوپٹہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان

عاصم منیر کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے بھی ملاقات متوقع ہے جس میں ایران امریکا مذاکرات، خطے میں امن ودیگر اہم امور پر گفتگو ہوگی۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ قطری مذاکرات وفد بھی تہران پہنچ گیا ہے، امریکا ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی جلد ہونے کا امکان ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کر کے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار تنویر الیاس جلد جنوبی باغ کی3 یونین کونسل کیلئے 50,50لاکھ فنڈز جاری کرینگے، افتخار رشید

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کر کے ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مسودوں پر تفصیلی بات چیت کی۔

ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ دونوں شخصیات نے قیام امن کے طریقہ کار پر غور کیا۔

دوسری جانب سفارتی ذرائع کا بتانا تھا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی آج بھی تہران میں ہی قیام کریں گے، محسن نقوی امریکا ایران مذاکرات سے متعلق اہم ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔