گڑھی دوپٹہ ( کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا مبشر منیر اعوان کی دعوت پر گڑھی دوپٹہکا دورہ ۔
وزیراعظم فیصل راٹھور کا گڑھی دوپٹہ کو تحصیل کا درجہ دیدیا۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے چھ ماہ کے اندر ہی پورا کردیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن سے قبل پکڑ دھکڑ، غلام محی الدین دیوان لاہور سے گرفتار
گڑھی دوپٹہ کو تحصیل کا درجہ دینے کے عوامی مطالبے پر آج اعلان کرنے نہیں بلکہ عملدرآمد کرکے نوٹیفکیشن لے کر آپکے پاس حاضر ہوا ہو اس حوالہ سے آپکو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد عوامی جماعت ہے جو عام آدمی کے حقوق کی بات کرتی ہے ۔مبشر منیر اعوان مستقل کے ایم ایل اے ہیں ،انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کا دور پھر آرہا ہے اور اسی طرح سے عوامی فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
اس موقع پر وزیر صحت عامہ سید بازل علی نقوی ودیگر بھی موجود تھے۔ گڑھی دوپٹہ بازار پہنچے پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا فقید المثال استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ علاقہ جیے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ،عمران خان کی رہائی کامطالبہ
اس موقع پر معاونِ خصوصی وزیراعظم مبشر منیر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گڑھی دوپٹہ کے عوام کا دیرینہ خواب آج پورا ہوا ہے۔
حکومت کے اس فیصلے سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا ۔سابق وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور مرحوم نے بھی اپنے دور میں گڑھی دوپٹہ کی ترقی میں بڑا کردار ادا کیا ۔
آج وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ۔ بعد ازاں وزیر اعظم آزاد نے مبشر منیر اعوان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے تایا مرحوم محمد یوسف اعوان کی وفات پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔




