اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سردار افتخاررشید سابق مشیر وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم سردارتنویرالیاس خان نے حالیہ دورۂ وسطی باغ کے دوران جنوبی باغ کی تینوں یونین کونسلوں میں گاؤں کی سطح پر کمیونٹی ڈیوویلپمنٹ کیلئے اپنے ویژن کے مطابق فی یونین کونسل 50،50 لاکھ روپے اپنی ذاتی حیثیت میں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ اعلان صرف جنوبی باغ تک محدود نہیں بلکہ باغ کے دونوں حلقہ جات کی تمام یونین کونسلوں کے لیے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پسماندہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کے منصوبہ جات کیلئے بھی فنڈز کی فراہمی کا ایک جامع پلان تیار کیا جا چکا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ
سردار تنویر الیاس خان وہ واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی آمدن کا ایک بڑا حصہ خدمتِ خلق کیلئے وقف کر رکھا ہے۔ ایک غیر روایتی سیاستدان کی حیثیت سے انہوں نے ہر شعبۂ زندگی میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔
یہی وجہ ہے کہ آج آزادکشمیر بھر میں عوامی سطح پر انہیں غیر معمولی پذیرائی حاصل ہے۔ ان کے ویژن، اخلاص، نیک نیتی اور جذبۂ خدمتِ خلق کے باعث آزادکشمیر کے مختلف اضلاع کے تین سے زائد حلقہ جات سے انہیں آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کی دعوت دی جا رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد : شوکت مغل سمیت 6 افسران بی ایس-17 میں ترقی پاگئے، نوٹیفکیشن جاری
سردار افتخار رشید کا کہنا ہے کہ تینوں ڈویژنوں سے عوام الناس کی بڑی تعداد سردار تنویر الیاس خان کو اپنی امیدوں کا محور اور مرکز سمجھتی ہے۔سردار تنویر الیاس خان نے اپنے مختصر دورِ حکومت میں پہلی بار آزادکشمیر کو ہر شعبۂ زندگی میں درست سمت پر گامزن کرتے ہوئے ریاست کو ترقی کی راہ پر ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا کامل یقین ہے کہ سردار تنویر الیاس آزادکشمیر کو ایک مکمل خوشحال اور فلاحی ریاست بنانے کی بھرپور صلاحیت موجود ،آنے والی نسلوں کو ہر قسم کی محرومی اور غلامی سے نجات دلانے میں کامیاب ہوں گے۔
سردارتنویرالیاس خان پرعزم ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور عوامی تائید و حمایت سے دوبارہ کامیاب ہو کر آزادکشمیر کو ایک ماڈل اور خوشحال ریاست بنائیں گے




