ڈھاکہ (کشمیر ڈیجیٹل)بنگلہ دیش میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشاہبت اور نام سے مشہور نایاب سنہری بالوں والا بھینسا توجہ کا مرکز بن گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ،عمران خان کی رہائی کامطالبہ
ڈونلڈ ٹرمپ نامی بھینسے کے منفرد رنگ اور سنہری بالوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور بھینسے کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
دور دور سے لوگ ڈونلڈ ٹرمپ نامی بھینسے کو دیکھنے اور اس کے ساتھ تصاویر بنوانے کیلئے آنے لگے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اظہر صادق کو بڑا جھٹکا، عبدالرشید نوشاہی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یہ نایاب بھینسا آئندہ چند روز میں عیدالاضحیٰٰ کے موقع پر قربان کیا جائے گا۔
بنگلہ دیش کے شہر نارائن گنج کے علاقے پائیک پارا میں موجود اس بھینسے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل،لوگ اس کے سنہری رنگ کے بالوں اور چہرے کی ساخت کو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملتا جلتا بتا رہے ہیں۔
ایک فارم ہاؤس میں موجود تقریباً سات سو کلو گرام وزنی سفید بھینسا راتوں رات مشہور ہو گیا ہے۔ انٹرنیٹ پر اس بھینسے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد دور دور سے لوگ اسے دیکھنے کیلئے فارم کا رخ کر رہے ہیں۔
This 700 KG Buffalo Named “Donald Trump” Bears an Uncanny Resemblance to Mr. President 💀🔥 pic.twitter.com/PDRbkCfU9z
— HP_ClipStorm (@HINDUSTAN_PLUSE) May 17, 2026
لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بھینسے کے سر پر موجود سنہری بال اور اس کے چہرے کی بناوٹ بالکل ڈونلڈ ٹرمپ سے ملتی جلتی ہے۔
مالک کے مطابق اس نایاب سفید بھینسے کی صحت اور وزن کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور اسے مکئی، سویا بین اور چوکر جیسی غذائیت سے بھرپور خوراک دی جاتی رہی ہے۔
یہ نسل عام طور پر بہت پرامن ہوتی ہے اور جب تک اسے چھیڑا نہ جائے، یہ غصہ نہیں کرتی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی فارم پر ایک دوسرا بھینسا بھی موجود ہے جس کا وزن ساڑھے سات سو کلو گرام سے زیادہ ہے
اس کا نام اسرائیلی وزیر اعظم کے نام پر بنجمن نیتن یاہو رکھا گیا ہے۔ فارم کے ملازمین کا کہنا ہے کہ یہ دوسرا بھینسا پہلے والے کے مقابلے میں کافی چست، شریر اور غصیلا ہے جو اکثر زور سے پھنکارتا ہے اور اپنے رکھوالوں پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کرتا ہے۔




