ٹرمپ

ٹرمپ کا پیوٹن سے اہم رابطہ، 3لاکھ ٹن ڈیزل فراہمی کی ڈیل کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس امریکا اور عالمی منڈی کو فوری طور پر 3 لاکھ ٹن سے زائد ڈیزل فراہم کرے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے انتہائی کامیاب گفتگو ہوئی ہے ۔روس نومبر میں مزید 5 لاکھ ٹن ڈیزل فوری فراہم کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا بھارت کوجھٹکا، گرین کارڈ اسپانسرشپ پروگرام معطل

ٹرمپ نے کہا کہ نومبرکے بعد روس مزید 10 لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کرے گا۔

روسی صدارتی دفتر کے مطابق پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی جس میں یوکرین بحران کے حل کے امکانات اور ایران کا ذکر بھی ہوا۔

کریملن کے مطابق پیوٹن نے ٹرمپ کو بتایا کہ روس امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے وقت پر غور کریگا جبکہ امریکی صدر نے ایران تنازع کے حل میں روس کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر روسی صدر نے کہا کہ امریکی مارکیٹ میں روسی تیل سے مجموعی طور پر عالمی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔

کریملن کا کہنا ہے کہ دونوں صدور نومبر میں چین میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت کےخواہش مند ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی ڈیزل کی قیمتوں کی حوالے سے متعلق بڑا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا کشیدگی خاتمہ، روس میدان میں آگیا، پیوٹن کا اہم اعلان

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ عالمی منڈیوں میں ریکارڈ بلند ترین قیمتیں جلد ہی کافی نیچے آجائیں گی، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے سے روک دیا ہے۔

ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بہت جلد بڑی کمی آئے گی، سارا معاملہ جلد ختم ہوجائے گا۔