اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کی متحرک رہنما ماریہ اقبال ترانہ نےپاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں شمولیت اختیار کر لی ۔
اسلام آباد میں منعقدہ پروقار تقریب میں ماریہ اقبال ترانہ نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر شاہ غلام قادر کی موجودگی میں شرکت کا باضابطہ اعلان کیا ۔
اس موقع پر چوہدری طارق فاروق ، ڈاکٹر نجیب نقی ، بیرسٹر افتخار گیلانی اور راجہ نعمان کمال بھی موجود تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن،ن لیگ کے 30حلقوں کے ٹکٹس فائنل،امیدوا تیاری کریں،راناثنا
صدر جماعت شاہ غلام قادر اور دیگر جماعتی عہداران نے محترمہ ماریہ اقبال ترانہ کو پاکستان مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ماریہ اقبال ترانہ نے سیاسی اور سماجی میدان میں اپنی قابلیت اور محنت سے ایک مقام بنایا ہے ۔
دنیا کے کئی قابل ذکر فورمز پر انہوں نے پاکستان اور جموں کشمیر کے عوام کی نمائندگی کی ہے ۔
سفارتی اور سیاسی سطح پر ان کا کردار بہت نمایاں رہا ہے ۔ ان کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملی ہے ۔ امید ہے کہ وہ اپنے تجربے اور لگن سے جماعت کے خواتین ونگ کو مضبوط اور منظم بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی ۔
ماریہ اقبال ترانہ کا کہنا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کا پورا سیاسی سفر، ان کی استقامت، عوامی خدمت اور پاکستان کی ترقی کے لیے جدوجہد ہمیشہ میرے لیے ایک عظیم inspiration رہی ہے۔
اسی طرح میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی، عوامی خدمت اور عملی کام کے ذریعے جس وژن اور محنت کا مظاہرہ کیا، وہ ہم سب کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ اور آج کے دور میں محترمہ مریم نواز شریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب جس انداز میں پنجاب جیسے بڑے صوبے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں، ان کی قیادت، جذبہ اور عوامی خدمت کا وژن بھی میرے لیے ایک مضبوط inspiration بنا۔
انہی تمام مثبت سوچوں، قیادت اور خدمت کے جذبے کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا بھمبر میں پاور شو،سابق صدر راجہ ذوالقرنین، راجہ علی ذوالقرنین شامل، بڑا دعویٰ کردیا
ماریہ اقبال ترانہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں ہر انسان خواب دیکھتا ہے مگر آنے والا کل صرف اللہ تعالیٰ کے علم میں ہوتا ہے۔ البتہ آج میں یہ ضرور محسوس کرتی ہوں کہ میرے کندھوں پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہو چکی ہےجس طرح میں نے اپنی عملی زندگی میں دیانت، محنت اور خلوص کے ساتھ کام کیا، اسی جذبے کے ساتھ اب اس سیاسی سفر کو بھی آگے بڑھانا میری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک تجربہ کار اور مدبر سیاسی قیادت کے درمیان بیٹھ کر سیکھنے، سمجھنے اور ان کی رہنمائی میں عوامی خدمت کے اس سفر کو جاری رکھنا یقیناً میرے لیے اعزاز بھی ہے اور ایک نئی آزمائش بھی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس اعتماد، محبت اور توقعات پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے۔




