ن لیگ کا بھمبر میں پاور شو،سابق صدر راجہ ذوالقرنین، راجہ علی ذوالقرنین شامل، بڑا دعویٰ کردیا

بھمبر:سابق صدرریاست راجہ ذوالقرنین خان اور سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ علی ذوالقرنین نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیاکر لی اور اپنا بڑا پاور شو کر دکھایا۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راجہ علی ذوالقرنین نے کہا کہ میں ایک سال سے الیکشن لڑنے کی مہم چلا رہا تھا لیکن میرے والد راجہ ذوالقرنین نے حکم دیا کہ ہم مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوں اور سیاسی کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم سے درجنوں افراد مسلم لیگ ن میں شامل

راجہ علی ذوالقرنین نے کہا کہ بھمبر سے 2026کا الیکشن چوہدری طارق فاروق بھاری مینڈیٹ سے جیت چکے ہیں، ہم انکویقین دلاتے ہیں کہ ہم بھرپور تعاون کرینگے، ہم اندھیروں سےاجالوں میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری طارق فاروق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا الیکشن چھوڑ دیاہے،یہ قربانی بڑی نہیں ہے، میری تربیت کا حصہ نہیں ہے کہ کسی کی کردار کشی کروں۔

پچھلے 5سالوں میں ہمارے ووٹرز کیساتھ انتہائی ناانصافی ہوئی، ہم پربڑی ذمہ داری عائد ہے،میں نے والد کا حکم کبھی نہیں ٹالا۔

چوہدری طارق فاروق ایل اے7میرے حوالے کردیںاور خود آزادکشمیر میں جاکر مہم چلائیں، گیڈر بھبکیاںدینے والوں کو میں بہتر جانتا ہوں،مخالفین کو میں بڑا سرپرئز دوں گا۔

علی ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی کاسب سے بڑا دکھ ہے انہوں نے مجھے پھنسا کر مارا ہے،میں جب کسی کیساتھ کھڑا ہوں تب بھی لوگوں کو پتا چلا ہے جب مخالفت کی تب بھی پتا چلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کیلئے سہولت کار ثابت ہو سکتا ہے : سیاسی تجزیہ کار

میرے مخالفین تیار ہوجائیں ، میں پیٹھ سے وارنہیں کرونگا،الیکشن میں رسمی کارروائی ہونی ہے،مخالفین کی منجھی ہم میرپور چوک میں ٹھونک کر دکھائیں گے۔

راجہ علی ذوالقرنین نے جلسہ میں شرکت پر اہلیان بھمبر کا بھی شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔