فوزیہ حبیب

صدر خواتین ونگ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فوزیہ حبیب کا بالائی نیلم وادی کا دورہ

نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)صدر خواتین ونگ پاکستان پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر فوزیہ حبیب نے بالائی وادی نیلم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر خواتین کارکنان سے ملاقاتیں اور تنظیمی میٹنگز کیں ۔

اس موقع پر پی پی پی کی مقامی قیادت اور کارکن خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ شاردا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فائزہ حبیب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیربھر میں مختصر عرصے کے دوران وہ اقدامات کیے جو ماضی کی حکومتیں کئی سالوں میں بھی نہ کر سکیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا آزاد کشمیر میں مستقل صدر کے انتخاب کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ، ترقیاتی منصوبوں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی مؤثر حکمت عملی کے باعث مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبے دیے جا رہے ہیں، جن سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد ایڈووکیٹ کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام کا اعتماد مسلسل پارٹی پر بڑھ رہا ہے ۔

فائزہ حبیب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی اور دوبارہ حکومت بنا کر آزاد کشمیر سے محرومیوں، بے روزگاری اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور کسان کو خوشحال بنانا ہے،وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور

انہوں نے خواتین کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں میں متحرک کردار ادا کریں ۔