آزاد کشمیر کی ٹیم نے پہلی نیشنل قازق قریشی ریسلنگ چیمپئن شپ میں چار برونز میڈلز جیت لیے

اسلام آباد( کشمیر ڈیجٹیل ) آزاد جموں و کشمیر کی ریسلنگ ٹیم نے پہلی نیشنل مین اینڈ ویمن قازق قریشی ریسلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار برونز میڈلز اپنے نام کر لیے۔

پاکستان قازق قریشی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی سطح کی یہ چیمپئن شپ 15 سے 17 نومبر تک امیر خان باکسنگ ہال، پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

چیمپئن شپ میں آزاد کشمیر کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تین برونز میڈلز خواتین کیٹیگری جبکہ ایک برونز میڈل مردوں کی کیٹیگری میں حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں :باغ گرامر اسکول کے طلباء نے کراچی میں منعقدہ مقابلے میں صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا

خواتین کی کیٹیگری میں ثمینہ میر، نوشین اعجاز اور اریبہ فرید نے برونز میڈلز جیت کر آزاد کشمیر کا نام روشن کیا، جبکہ مردوں کی کیٹیگری میں راجہ افضل نے برونز میڈل حاصل کیا۔

آزاد کشمیر کی ٹیم کی اس کامیابی کو نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، کوچز کی تربیت اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 کامیابی سے نہ صرف آزاد کشمیر میں روایتی کھیلوں کے فروغ کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ خواتین کی کھیلوں میں بڑھتی ہوئی شرکت کو بھی تقویت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں :ملازمت کا انتظار ختم! نوجوان اب اپنا کاروبار شروع کر سکیں گے، اہم ادارے کا بڑا اقدام

اکستان قازق قریشی فیڈریشن کی جانب سے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی گئی، جبکہ میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔

آزاد کشمیر کی ٹیم کے چار برونز میڈلز قومی سطح پر خطے کی کھیلوں کی صلاحیتوں کا ایک نمایاں اظہار ہیں۔