آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس نئی عمارت میں بلائے جانے کا امکان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ موجودہ اسمبلی کا ایک اہم اجلاس نئی تعمیر عمارت میں منعقد کئےجانے کا امکان ہے

ذرائع کے مطابق آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی یہ نئی عمارت اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ جہاں پر آئندہ مستقبل کے تمام اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔

یہ منصوبہ 2020 میں شروع کیا گیا تھا، جو اب 2026 میں تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے۔ نئی عمارت میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جہاں مستقبل میں اسمبلی کے اجلاس اور حکومتی امور انجام دیئے جائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: سمگلنگ کا انوکھا واقعہ،آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں سے قیمتی لکڑی برآمد

اس حوالے سے انجینئر یاسر گیلانی نے کشمیر ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تعمیراتی کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے اور عمارت جلد مکمل طور پر فعال ہو جائے گی۔

دوسری جانب وزیر حکومت سید بازل علی نقوی نے بھی کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو میں کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نئی عمارت مکمل ہو جائے گی۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا عوامی خدمت کا ایک اور وعدہ پورا،ہنڈی پیراں ایف اے پی سنٹر کا افتتاح

حکومتی ذرائع کے مطابق تمام وزراء و حکومتی سرگرمیاں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی نئی تعمیر شدہ عمارت سےسرانجام دی جائیں گی۔

حکومتی حلقوں کے مطابق نئی اسمبلی عمارت کی تکمیل سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی اور جدید تقاضوں کے مطابق قانون سازی کا عمل مزید مؤثر بنایا جا سکے

Scroll to Top