کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل)حویلی کے علاقے ہنڈی پیراں کے عوام کا ایک اور دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا، جہاں ہنڈی پیراں ایف اے پی کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا ۔
ڈی ایچ او ضلع حویلی ڈاکٹر تسکین احمد راٹھور نے ہنڈی پیراں ایف اے پی کا افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر علاقے بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عوام نے اس اہم سہولت کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق کا ایک سال مکمل ،نیلم ویلی پاک فوج زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
اہلیانِ ہنڈی پیراں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام سے کئے گئے وعدہ پورا کر نے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
مقررین علاقہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فلاحی اقدامات اٹھا کر عوام کے دل جیت لئے ۔ چیئرمین سادات کمیٹی آفتاب گیلانی اور پوری سادات کمیٹی کی خدمات کو بھی سراہا گیا

تقریب کے دوران ڈاکٹر تسکین احمد راٹھور کی محنت، خدمات اور عوامی فلاح کے لیے کاوشوں کو بھی بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی اطلاعات ،سیاسی حلقوں میں ہلچل
اہلیانِ ہنڈی پیراں نے سید مشتاق گیلانی اور سید زاہد گیلانی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی ذاتی ملکیت سے دکانیں وقف کر کے اس منصوبے کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
عوام کا کہنا تھا کہ ہنڈی پیراں میں تعمیر و ترقی کا یہ سفر ان شاء اللہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔



