مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
بالائی علاقوں میں صبح کے وقت درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔ آزاد کشمیر کے آخری گاؤں تاوبٹ میں پارہ منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے گرگیا۔
یہ بھی پڑھیں :وادی نیلم، گلگت بلتستان اور چترال کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے،سردی کی شدت میں اضافہ
وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔ مظفرآباد شہر کا موجودہ درجہ حرارت سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم دن کے وقت دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی سڑکیں بحال کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :موسم سرما کا آغاز، بارشیں شروع، موٹروے پولیس کا مسافروں کو احتیاط کا مشورہ
انتظامیہ نے وادی نیلم اور وادی لیپہ کا سفر کرنے والے مسافروں کو پہاڑی راستوں پر پھسلن کے باعث احتیاط سے سفر کرنے کی ہدایت کی ہے۔




