بلوچستان کے علاقے جھل مگسی کے قریب ایم -8 شاہراہ پر ایک افسوس ناک اور دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 7 قیمتی انسانی جانیں ضیاع اور 22 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق خاران سے لاڑکانہ کی طرف جانے والی ایک مسافر کوچ جب ایم -8 شاہراہ کے مقام سے گزر رہی تھی تو اچانک ڈرائیورکی ٖغفلت یا لاپروائی کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہوگئی اور کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہراہ سرینگر پر ٹریفک کا المناک حادثہ ، گاڑیاں الٹ گئیں ،متعدد مسافر شدید زخمی
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی محمد یونس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا جب کہ ایک شدید زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکا اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں فوری اور بہتر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پینٹاگون کے قریب حادثہ؛ 10 فوجی اہلکاروں سمیت 23 افرادزخمی،سکیورٹی سخت
حکام کے مطابق حادثے کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ہے ۔ مقامی انتظامیہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے رابطہ شروع کر دیا ہے جبکہ ضروری قانونی قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سہنسہ پوٹھہ پلتھیاں کے مقام پر ہائی ایس کو ہولناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی




