فیلڈنگ

پہلا ٹیسٹ : پاکستان کا بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ڈھاکا کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ شروع ہو گیا ہے، جہاں قومی کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

شان مسعود نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سیریز کا آغاز مثبت انداز میں کرنا ٹیم کے لیے نہایت اہم ہے اور بولرز کو ابتدائی اوورز میں بہتر لائن اور لینتھ کے ساتھ کارکردگی دکھانا ہوگی تاکہ میزبان ٹیم کو کم اسکور پر محدود کیا جا سکے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وکٹ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس میچ میں پاکستان کی ٹیم نے دو نئے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلادیش سے ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا، بابر اعظم انجری کا شکار

اذان اویس اور عبداللہ فضل اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنائی۔ ٹیم مینجمنٹ کو اُمید ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑی اس بڑے موقع پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کریں گے ۔

کپتان شان مسعود نے نئے کھلاڑیوں کے انتخاب پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اذان اویس نے ڈومیسٹک کرکٹ میں مستقل مزاجی کے ساتھ رنز بنائے ہیں، جبکہ عبداللہ فضل نے بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی بیٹنگ سے سب کو متاثر کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت ٹیم کے مستقبل کے لیے خوش آئند ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کیخلاف اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی

دوسری جانب پاکستان کی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا جب اسٹار بیٹر بابر اعظم گھٹنے کی انجری کے باعث اس میچ کے لیے دستیاب نہیں ہو سکے ۔ ان کی غیر موجودگی ٹیم کے بیٹنگ آرڈرکے لیے ایک اہم چیلنج قرار دی جا رہی ہے ۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا ۔

Scroll to Top