پینٹاگون کے قریب حادثہ؛ 10 فوجی اہلکاروں سمیت 23 افرادزخمی،سکیورٹی سخت

واشنگٹن (کشمیر ڈیجیٹل) امریکہ میں پینٹاگون کے قریب خوفناک حادثے کے باعث سکیورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں اور ریڈ زون علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ پولیس کو تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ سے استثنیٰ :دائردرخواست سماعت کیلئے منظور

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک حادثہ صبح تقریباً 7 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا جس کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا۔

ایمرجنسی سروسز، فائر بریگیڈ اور ایمبولینسوں کو جائے حادثہ کی جانب دیکھا گیا۔ حادثے کے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چارٹر آف ڈیمانڈ :ہیلتھ ایمپلائز کی وزیراعظم ،چیف سیکرٹری کو 30 اپریل تک مہلت

پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی نے بتایا کہ اومنی رائیڈ اور فیئر فیکس کنیکٹر کی بسیں میٹرو ایکسس روڈ پر آپس میں ٹکرا گئیں۔

23 زخمیوں کو طبی معائنے کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جب کہ 5 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر چھوڑ دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی بحری بیڑا جارج بش بحر ہند میں داخل، تصاویر جاری

سکیورٹی حکام کے بقول واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

Scroll to Top