چناری(کشمیر ڈیجیٹل) شاہراہ سری نگر پر ساون (دھنی ستھامہ) پُل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ سرینگر پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار پراڈو گاڑی نے مسافر کار کو ٹکر مار دی جس کے بعد دونوں گاڑیاں اُلٹ گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور: وزیراعظم آزاد کشمیر نے23 کروڑ سے زائد مالیت کے واٹر سپلائی منصوبے کا افتتاح کر دیا
المناک ٹریفک حادثے میں چناری سے ہٹیاں بالا جانے والی کار میں سوار مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اے ڈی ایس ساون منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک مسافر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہـے جبکہ دیگر مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے اور شدید بارشوں کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا ہائی الرٹ جاری
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی داستان، نئی کتاب ’معرکہ حق‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی 5 مئی کو ہو گی
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ پراڈو گاڑی کی تیز رفتاری اور غلط اوورٹیکنگ کے باعث پیش آیا تاہم پولیس کی جانب سے تاحال حتمی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔۔۔




