اسلام آباد: سینئر سیاستدان ،پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات کامیاب ہوئے تومعاہدہ پر دستخط جے ڈی وینس نہیں امریکی صدر ڈونلڈ خود اسلام آباد آکر کرینگے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوگئے تو صدر ٹرمپ نائب صدر جے ڈی وینس کو دستخط نہیں کرنے دیں گے اور وہ خود دستخط کرنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل بہترین شخصیت،ایران سے مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہوسکتا ہے ،صدرٹرمپ
مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی پاکستان آئیں گے۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ نتیجہ خیز ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے لیے پاکستان کو ترجیحی مقام قرار دیتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کے رپورٹر سے گفتگو میں ٹرمپ نے کا کہ آپ وہیں رہیں کیونکہ آئندہ دو دن میں کچھ ہو سکتا ہے اور ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ناکہ بندی ناکام، ایران سے منسلک 4 بحری جہاز رکاوٹیں عبور کرگئے
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے پاکستان کا انتخاب زیادہ ممکن ہے کیونکہ ’فیلڈ مارشل بہترین کام کر رہے ہیں۔
دوسری طرف ایرانی حکام نے بھی اسلام آباد میں دوبارہ مذاکرات کے انعقاد پر آمادگی ظاہر کی ہے۔




