ایران سے مذاکرات کررہے ہیں، اسلام آباد ٹاکس میں زبردست پیشرفت ہوئی، جے ڈی وینس

امریکا کےنائب صدر جے ڈی وینس نے تصدیق کی ہے کہ وہ اب بھی ایران کیساتھ مذاکرات کررہے ہیں اور اسلام آبا د میں ہو نیوالے مذاکرات میں زبردست پیشرفت ہوئی ہے۔

یونیورسٹی آف جارجیا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کیساتھ مذاکرات میں جس پر مقام پرہیں ، اس پربہتر محسوس کررہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل بہترین شخصیت،ایران سے مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہوسکتا ہے ،صدرٹرمپ

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونیوالے مذاکرات میں زبردست پیشرفت ہوئی ہے اور اسی وجہ سے جنگ بندی ابھی تک برقرار ہے،صدر ٹرمپ ایران کیساتھ جامع معاہدہ چاہتے ہیں۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے مابین بہت عدم اعتماد ہے جو ایک رات میں دور نہیں ہوسکتا، ہم مذاکرات میں یقینی بنارہے ہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ایران کیساتھ چھوٹی موٹی نہیں بڑی ڈیل چاہتے ہیں،ایرانی یہ بھی جانتے ہیں کہ صدر ٹرمپ نے مجھے نیک نیتی سے بھیجا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ناکہ بندی ناکام، ایران سے منسلک 4 بحری جہاز رکاوٹیں عبور کرگئے

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے تو اسے عالمی معیشت میں شامل کریں گے،ہمارا اصولی موقف ہے ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 49برس میں اس اعلیٰ سطح ہر ایران اور امریکا کے مذاکرات نہیں ہوئے ہیں،ایرانی مذاکرات کربھی ڈیل چاہتے ہیں۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں ایران معاہدہ چاہتا ہے،ڈیل ایسی ہو کہ ایران ایٹھمی ہتھیار حاصل نہ کرے۔مذاکرات پر کافی پیشرفت ہوئی لیکن جوہری ہتھیاریوں پر ڈیڈلاک ہوا۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا مذاکرات جاری ہیں تاکہ ڈیل ہوجو دنیا کیلئے بہتر ہو، ایران شرائط مان لے تو وہ ترقی کے راہ پر چل سکتا ہے ، ہم عالمی معیشت میں حصہ دیں گے۔

Scroll to Top