مظفرآباد:آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے ضلع بھمبر، کوٹلی، باغ اور پونچھ کی مختلف یونین کونسل کے چیئرمین و وائس چیئرمین کے استعفیٰ کی بناء پر خالی ہونے والی نشست ہا اور ضلع پونچھ کی ہی یونین کونسل تاہی کی مخصوص نشست ہا برائے خواتین و نوجوانان پر انتخاب کے لئے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ان ضمنی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کے ضلعی آفیسران کو ریٹرننگ آفیسر، ماتحت عملہ کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن کمشنر بلدیات کو بطور اپیلنٹ ٹربیونل تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کی تیاریاں تیز، بھمبر میں اہم سیاسی بیٹھک
انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے تاریخ مورخہ 15 تا 16 اپریل 2026ء دن 2 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مورخہ 17 اپریل 2026ء کو ہوگی ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے اہل امیدواران کی فہرست کی اشاعت بعد از جانچ پڑتال فوری طور پر مورخہ 17 اپریل 2026ء کو ہوگی۔
کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف اپیلنٹ ٹربیونل کے پاس اپیل دائر کرنے کی تاریخ 18 تا 20 اپریل 2026ء مقرر ہے جبکہ اپیلوں کی سماعت اور اُن پر فیصلہ جات کے لئے 21 اپریل 2026ء کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’’کشمیر ترقی کریگا اور آگے بڑھے گا ‘‘فریال تالپور نے الیکشن سلوگن پیش کردیا
بطور امیدوار انتخاب سے دستبرداری کی آخری تاریخ 22 اپریل 2026ء کو دن 2 بجے تک ہے۔
ان انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی حتمی فہرست 22 اپریل 2026ء کو بوقت 02:00 بجے بعد دوپہر اور پولنگ مورخہ 25 اپریل 2026ء بروز ہفتہ صبح 10:00 بجے سے دن 12:00 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔




