باغ(کشمیر ڈیجیٹل) سکیورٹی فورسز کی جانب سے کوٹھیاں میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا دھرنا ختم کرانے کے بعد باغ بھر میں مکمل امن و امان قائم ہوچکا ہے۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد کوٹھیاں دھرنا کے شرکاء منتشر ہو چکے، علاقے میں امن وامان لوٹ آیا، تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی ہیں۔۔
سکولوں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں، روز مرہ کے معاملات پر امن طریقے سے چل رہے ہیں۔باغ شہر میں کاروبار زندگی رواں دواں ہوچکی ہے ۔
زرائع کے مطابق سیکورٹی فورسیز مکمل طور پر تمام علاقوں میں جہاں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی گئی وہاں قانون کی رٹ بحال کر چکی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ریاستی مالیاتی خودمختاری پرکمپرومائز نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم افتخار گیلانی
عوام فورسیز کیساتھ تعاون کریں قانون سب کیلئے برابر ہے جو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر باغ سید ممتاز کاظمی کا کہنا تھا کہ جنوبی باغ کوٹھیاں میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے دھرنا کو ختم کروانے کے بعدعوام نے سکھ کا سانس لیا۔
قبل ازیں جنوبی باغ کوٹھیاں میں جاری کالعدم ایکشن کمیٹی کے جاری دھرنے کو سیکورٹی فورسیز نے پر امن طور پر ختم کروادیا تھا۔
دھرنے کو منتشر کرنے پر کوٹھیاں جنوبی باغ سمیت دیگر علاقوں کی عوام نے سکیورٹی فورسز کے اقدامات کو سراہا ۔
شرکاء کے منتشر ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ایس ایس پی باغ کے ہمراہ موقع کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے فورسیز کو اہم ہدایات بھی جاری کیں اور مقامی عوامی نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ریاست ہر صورت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عام آدمی کی زندگی متاثر نہ ہو تعلیمی اداروں سمیت کوئی سڑک ایسی بند نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ضلع باغ پر امن علاقہ ہے یہاں کی با شعور عوام نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ، باغ میںکہیں ایسی صورتحال نہیں جو امن کیلئے خطرہ ہو ۔
ڈپٹی کمشنر باغ ممتاز کاظمی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔




