راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر انتظامیہ اور پولیس نے انتشاری ٹولے کی اسلحہ سے لیس ڈرون ویڈیوز جاری کر دیں۔
آزادکشمیر پولیس کی جانب سے سامنے آنیوالی ویڈیوز میں میں کالعدم ایکشن کمیٹي کے مسلح جتھوں کے لوگ کھلے عام ہتھیار لے کر گھومتے نظر آ رہے ہیں۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کے جتھے سکیورٹی فورسز اور عام لوگوں کیخلاف فالس فلیگ آپریشن کر رہے ہیں۔
کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر گھروں میں گھس کر نہتے لوگوں پر حملے کر رہے ہیں اور پھر اس کا الزام سکیورٹی فورسز پر لگا رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر ڈرون کی پرانی تصاویر ،کالعدم ایکشن کمیٹی کا نیا پروپیگنڈا بے نقاب
راولاکوٹ میں انتشاری ٹولے کی جانب سے جاری پرتشدد صورتحال پر آزادکشمیر انتظامیہ کی جانب سے ویڈیوز ثبوت کے طور پر سامنے آچکی ہیں۔

یاد رہے کہ فالس فلیگ کوئی نئی بات نہیں ہے
1931 میں جاپان نے مکو دن میں ریلوے لائن پر خود دھماکہ کرایا اور الزام چین پر لگا کر منچوریا پر قبضہ کیا۔
1939 میں نازی جرمنی نے گلی وٹز میں اپنے ہی لوگوں سے حملہ کرایا اور الزام پولینڈ پر لگا دیا۔
1962 میں امریکہ نے آپریشن نارتھ ووڈز کے تحت کیوبا پر حملے کا بہانہ بنانے کیلئے اپنے ہی شہریوں پر حملوں کا منصوبہ بنایا تھا (جو بعد میں منسوخ ہوا)۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولا کوٹ میں گھروں کے اندر سے کالعدم ایکشن کمیٹی کے غنڈوں کی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ
تاریخ میں ایسے کئی واقعات موجود ہیں جہاں اصل مجرم دوسرے پر الزام لگاتے رہے ہیں۔
ان وڈیوز کے سامنے آنے کے بعد آزاد کشمیر میں تشدد کی خبریں من گھڑت ثابت ہورہی ہیں جہاں یہ کہا جارہا ہے کہ تشدد سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیا جارہا ہے ۔ ان وڈیوز کے آنے کے بعد تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں۔




