مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حیثیت یا مالیاتی خودمختاری پر کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا۔
وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ ریاست کی حیثیت تبدیل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے،آزاد کشمیر کی حیثیت بارے سوشل میڈیا پر جھوٹ کا طوفان برپا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سٹیٹس کو بنیاد بنا کر واویلا کرنیوالوں کے پاس کوئی معلومات یا شوائد ہیں تو ہمیں بتائیں،ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں جن سے ریاست میں انتشار کو ہوا ملے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ اجلاس: نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری ، 10روپے کا سکہ لانے کا فیصلہ
وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
وزیراعظم آزادجموں وکشمیر افتخارگیلانی نےکہاکہ رٹھوعہ ہریام پل کا کام ننانوے فیصد مکمل ہو چکا ہے جلد وزیراعظم پاکستان اسکا افتتاح کریں گے۔
میرپور تعلیمی بورڈ کی بہتری کیلئے کیمرج یونیوسٹی بورڈ سے معاہدہ کرنے جارہے ہیں،انشاء اللہ میرپور بورڈ پاکستان کا سب سے بہترین بورڈ بنے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ریاستی مالیاتی خودمختاری پرکمپرومائز نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم افتخار گیلانی
وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہاکہ سبسڈائزڈ آٹے کی کوالٹی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا،آٹے پر تقریبا اتنی سبسڈی دی جاتی ہے جتنا آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ ہے۔
وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہاکہ میرپور بورڈ ریاست کا ادارہ ہے اس حوالے سے ڈویژن یا ضلعی تفریق سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔




