مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)حکومت آزاد جموں و کشمیر نے اسلحہ لائسنس رکھنے والے شہریوں کیلئے اپنے لائسنس متعلقہ پولیس تھانوں میں رجسٹر کروانا لازمی قرار دے دیا۔
آزاد کشمیر اور پاکستان کے دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ اسلحہ لائسنس رکھنے والے تمام شہریوں کو 10 روز کے اندر اپنے متعلقہ پولیس تھانوں میں لائسنس کی رجسٹریشن مکمل کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت آزاد کشمیر نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قانونی پیچیدگی، ممکنہ کارروائی اور پریشانی سے بچنے کے لیے مقررہ مدت کے اندر اپنے اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن یقینی بنائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ریاست اپنی رٹ بحال کریگی،کالعدم ایکشن کمیٹی نے زندہ رہنے کیلئے اپنے بندے مروادیئے،مجتبیٰ بٹ
ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر رجسٹریشن نہ کروانے والے اسلحہ لائسنس غیر مؤثر تصور کیے جائیں گے، جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شہریوں کو آزاد کشمیر یا پاکستان کی جانب سے جاری اسلحہ لائسنس 10 روز کے اندر اپنے متعلقہ تھانوں میں رجسٹریشن کروانا ہوگی۔
ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر رجسٹریشن نہ کروانے والے لائسنس غیر مؤثر تصور کئے جائیں گے۔
جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر انتظامیہ، پولیس کی جانب سے انتشاری ٹولے کی اسلحہ سے لیس ڈرون ویڈیوز جاری
حکومت نے تمام شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی قانونی پیچیدگی اور کارروائی سے بچنے کیلئے مقررہ مدت کے اندر رجسٹریشن کا عمل مکمل کروائیں۔




