آزادکشمیر:ایم ایس ڈگری ہولڈرز افسران کیلئے کوالیفکیشن الاؤنس منظور

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)حکومت نے سرکاری افسران وملازمین کے الائونس میں اضافے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد شروع کردیا۔

حکومت آزاد کشمیر نے ایم ایس ڈگری اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی مساوی ڈگریوں کے حامل سرکاری افسران و ملازمین کیلئے کوالیفکیشن الاؤنس کی منظوری دے دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر ڈرون کی پرانی تصاویر ،کالعدم ایکشن کمیٹی کا نیا پروپیگنڈا بے نقاب

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ آزاد کشمیر نے ایم ایس ڈگری ہولڈرز کو کوالیفکیشن الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ایس ڈگری رکھنے والے سرکاری ملازمین کو ایم فل ڈگری ہولڈرز کیلئے مقررہ پی ایچ ڈی الاؤنس کا 50 فیصد کوالیفکیشن الاؤنس دیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر انتظامیہ، پولیس کی جانب سے انتشاری ٹولے کی اسلحہ سے لیس ڈرون ویڈیوز جاری

محکمہ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس الاؤنس کا اطلاق 23 مئی 2017ء سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے دیگر شرائط و ضوابط 2016ء کے نوٹیفکیشن کے مطابق برقرار رہیں گے۔

حکومتی فیصلے سے ایم ایس اور ایچ ای سی کی مساوی ڈگریوں کے حامل سرکاری افسران و ملازمین کو مالی فائدہ پہنچے گا۔