اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزارت خزانہ کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 10 روپے کے بینک نوٹ کی جگہ 10روپے کا سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:باغ :سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد مکمل امن قائم، قانون کی رٹ بحال،شاہراہیں کھل گئیں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کے انتظامی امور بھی زیر بحث لائے گئے ۔
نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن، پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون سمیت مختلف امور پر اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں کابینہ کو نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،نئے نوٹوں کی تیاری کیلئے ملک بھر کے مصوروں اور ڈیزائنرز سے تجاویز حاصل کی گئیں۔
بریفنگ میں وزیراعظم کی قائم کردہ کابینہ کمیٹی نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے حوالے سے تمام متعلقہ فریقوں سے تفصیلی مشاورت بھی کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کیرنی مندھار بارڈر سے حویلی داخل ہونیوالی خاتون شلٹر ہوم کہوٹہ منتقل
اجلاس کو بتایا گیا کہ جعلی کرنسی کی روک تھام کیلئے نئے نوٹوں میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کئے جائیں گے جبکہ ان کی تیاری میں جدید میٹریل استعمال کیا جائے گا تاکہ نوٹوں کی پائیداری اور قابل استعمال مدت میں اضافہ ہوسکے۔
وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے بینک نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی بھی منظوری دیدی۔




