ریاست اپنی رٹ بحال کریگی،کالعدم ایکشن کمیٹی نے زندہ رہنے کیلئے اپنے بندے مروادیئے،مجتبیٰ بٹ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) ریاست اپنی رٹ برقرار رکھے گی ۔ انتشاری جتھے کو کسی صورت اب مزید ریلیف نہیں ملے گا۔

اس حوالے سے وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے بھی راولاکوٹ دورے کے بعد اس حوالے سے اشارہ دیدیا تھاکہ ریاست اپنی رٹ برقرار رکھے گی ۔

ان خیالات کا اظہار سینئر اینکر مجتبیٰ بٹ نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں اینکر سعدیہ راٹھور سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر ڈرون کی پرانی تصاویر ،کالعدم ایکشن کمیٹی کا نیا پروپیگنڈا بے نقاب

اینکر مجتبیٰ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکےریاست کیخلاف منفی پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں ۔ جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نےہی ایک پلان کے تحت اپنے بندوں کو مار کر سکیورٹی فورسز کیخلاف پروپیگنڈا شروع کردیا تاکہ ان کی مردہ ہونیوالی تحریک دوبارہ زندہ ہوجائے کیونکہ عوام کی بڑی تعداد ان کو چھوڑ چکی ہے ۔

اینکر مجتبیٰ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی حقائق سے آنکھیں چرا رہی ہے ، دوسو بندے لیکر ایک گرائونڈ میں بیٹھے ہیں ۔ اور چاہتے ہیں کہ پوری دنیا ان کے اشاروں پر ناچے اور ریاست انتشار کا شکار رہے تو یہ ممکن نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی شروع دن سے ہی لاشوں پر عوام کی ہمدردیاں لیتی رہی ہے اور پھر سکیورٹی فورسز پر حملے کرتی ہے ۔ ان حالات میں ہمیشہ کوئی غریب کا بچہ مرتا ہے جبکہ عمر نذیر کشمیری کو گولیاں لگیں تو وہ کیسے بچ گئے جبکہ ان کے ساتھ والا بندہ مارا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا عوامی حقوق کیلئے احتجاج ریاست میں انتشار پھیلانے کیلئے کئے جاتے ہیں ۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے تقریباً تمام مطالبات مانے جاچکے ہیں۔ تو پھر آیا یہ کس کیلئے دھرنا دیا جارہا ہے اور احتجاج کیا جارہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر ڈرون کی پرانی تصاویر ،کالعدم ایکشن کمیٹی کا نیا پروپیگنڈا بے نقاب

اینکر مجتبیٰ بٹ کاکہنا ہے کہ آزادکشمیر بھر میں انتخابات ہوچکے مگر پونچھ میں ابھی تک الیکشن نہ ہونے کے پیچھے کالعدم ایکشن کمیٹی کا انتشار ہے ۔ جس کی وجہ سے وہاں الیکشن تک نہیں ہوسکے ۔

عوام اپنے منتخب نمائندوں کو منتخب کرکے اپنے مسائل حل کروانے کیلئے حکومتیں تشکیل دیتےہیں۔ سابق دور حکومت میں جب عوام کو آٹا ، بجلی ودیگر اشیائے خوردو نوش پر سبسڈی مل چکی تھی تو مزید دھرنا دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔

عوامی مطالبات پر عملدرآمد کے بعد بھی دھرنا اور انتشار کا مقصد پاکستان اور آزادکشمیر مخالف دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کرحالات کو مزید کشیدہ کرنا ہے ۔

مزید تفصیلات اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔