ہائی ایس

وادی لیپہ نوکوٹ،خواجہ خورشید کی اہلیہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

وادی لیپہ( کشمیر ڈیجیٹل)وادی لیپہ نوکوٹ سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیت خواجہ خورشید عرف ملاں خورشید کی اہلیہ محترمہ آج ایک المناک روڈ ایکسیڈنٹ میں خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

ذرائع کے مطابق مرحومہ حادثہ کے وقت سفر میں تھیں کہ اچانک پیش آنے والے حادثے سے وہ زندگی کی بازی ہار گئیں، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی سے وادی لیپہ جانیوالی ٹیوٹا ہائی ایس کو حادثہ، 6افراد زخمی

واضح رہے کہ یہ خاندان پہلے ہی ایک بڑے سانحہ سے گزر رہا ہے۔ گزشتہ دنوں نوکوٹ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ میں خواجہ خورشید کا گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا تھا۔

 اس نقصان کے صدمے سے خاندان ابھی سنبھل بھی نہ پایا تھا کہ اہلیہ کی ناگہانی وفات نے غم کو دوگنا کر دیا۔

اس المناک خبر کے بعد وادی لیپہ سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد خواجہ خورشید کے گھر پہنچ کر ان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کر رہی ہے۔

عزیز و اقارب اور اہل علاقہ اس مشکل وقت میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کر رہے ہیں۔

خواجہ خورشید اور ان کے خاندان کو یکے بعد دیگرے پیش آنے والے ان سانحات نے شدید آزمائش میں ڈال دیا ہے۔

اہل علاقہ کی جانب سے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین  کیلئے  صبر و حوصلے کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:سیاحوں کی گاڑی کو المناک حادثہ،خاتون جاں بحق،سیاح زخمی

 ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور خواجہ خورشید سمیت تمام اہل خانہ کوناقابل تلافی نقصان پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔