راولپنڈی سے وادی لیپہ جانیوالی ٹیوٹا ہائی ایس کو حادثہ، 6افراد زخمی

وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل)راولپنڈی سے وادی لیپہ جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی نمبر 4791 رات تقریباً ساڑھے تین بجے ندول کے مقام پر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرمقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ضلع جہلم ویلی کے علاقے لانگلہ کراس کے قریب راولپنڈی سےلیپہ جانے والی ٹویوٹا ہائی ایس ڈرائیور کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث حادثے گہری کھائی میں جا گری۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپا، مسافروں سے بھرا ٹیوٹا ہائی ایس حادثے کا شکار

گاڑی مین روڈ سے نیچے ندول لنک روڈ پر جا لگی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا منتقل کر کے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  الحمدللہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جس پر ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں تشویش کی فضاء پیدا ہوگئی جبکہ مسافروں کی خیریت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے اہل خانہ اور مقامی افراد رابطے میں رہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:سیاحوں کی گاڑی کو المناک حادثہ،خاتون جاں بحق،سیاح زخمی

وادی لیپہ کی جانب سفر کرنے والے مسافروں بالخصوص رات کے اوقات میں پہاڑی راستوں پر سفر کے دوران گاڑی کی رفتار مناسب رکھنے اور اضافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔