ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت) جہلم ویلی میں عوام کو صاف اور پینے کے معیاری پانی کی سہولت فراہم کردی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر عفت اعظم، ایس پی عطاء الرحمن، چیئرمین میونسپل کمیٹی سجاول خان نے فلٹر پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا کامران خان، ڈی ایس پی جہلم ویلی مدثر احمد، صدر انجمن تاجران جہلم ویلی سید فیصل گیلانی نے خصوصی شرکت کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دانش سکولز میں داخلے شروع، مستحق طلباء و طالبات میں داخلہ فارم کی تقسیم جاری
سید احسان الحسن گیلانی، ممبر ضلع کونسل راجہ انور حسین، مجسٹریٹ بلدیہ راجہ شیراز، سید امتیاز کاظمی، راجہ اجمل، زکاور خان اور سید عدنان فاطمی سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔
فلٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکاء نے اس اقدام کو شہریوں کیلئے ایک اہم عوامی سہولت قرار دیتے ہوئے خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔
اس موقع پر عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی عفت اعظم اور چیئرمین میونسپل کمیٹی سجاول خان سے اظہار تشکرکیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا اقدام، تھرڈ پارٹی کے ذریعے بھرتیوں کا فیصلہ
شہریوں کا کہنا تھا کہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹر پلانٹ کی تنصیب قابلِ تحسین اقدام ہے جس سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آئے گی۔
عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی آئندہ بھی شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہر کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔




