مظفرآباد:سیاحوں کی گاڑی کو المناک حادثہ،خاتون جاں بحق،سیاح زخمی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) یونین کونسل پنجگراں کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔

گاڑی میں سوار میاں بیوی سیاحت کیلئے آزاد کشمیر آئے تھے، اہلیہ موقع پر جاں بحق جبکہ شوہر حادثےمیں شدید زخمی ہوگیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر،وزیراعظم کے امیدوار ناکامی کے بعد کشمیر کونسل میں جاگرے،فاروق حیدر

زخمی سیاح کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ سیاح فیملی کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی میں میاں بیوی سوار تھے جو سیاحت کی غرض سے راولپنڈی سے آزاد کشمیر آئے تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بینک آف آزادکشمیر کی بیلہ نور شاہ ، گڑھی بن چو ک کی کرائے کی عمارتوں پر سوالات اٹھ گئے

افسوسناک حادثے کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ان کے شوہر شدید زخمی ہوگئےجنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

دلخراش ٹریفک حادثہ مظفرآباد کی یونین کونسل پنجگراں کے علاقے بم کوٹ میں پیش آیا جہاں سیاح جوڑے کی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی۔