ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل)ٹمبر مافیا کا گھیرا تنگ،ڈویژنل فاریسٹ آفیسرراجہ معراج عبدالرزاق نے ٹیم کے ہمراہ چکار کے علاقے ڈنہ اندارسری میں کارروائی کی گئی۔
،ڈویژنل فاریسٹ آفیسرراجہ معراج عبدالرزاق نے غیر قانونی لکڑی ضبط کر لی جسے بعدازاں سرکاری تحویل میں لے کر یوٹی پہنچا دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا اقدام، تھرڈ پارٹی کے ذریعے بھرتیوں کا فیصلہ
محکمہ جنگلات کی جانب سے کی جانے والی اس کارروائی کو جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی کٹائی کی روک تھام کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران نے واضح کیا کہ جنگلات کے تحفظ، قیمتی قومی اثاثوں کی حفاظت اورغیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔
ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راجہ معراج عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ جنگلات کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر تمام سرکاری محکموں میں بھرتیاں شروع
عوام جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی کٹائی کی روک تھام کے لیے محکمہ جنگلات کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ قدرتی وسائل کو محفوظ بنایا جا سکے۔




