میرپور (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم پاکستان کے خصوصی تعلیمی پروگرام کے تحت دانش سکولز میں سال 2027ء کے داخلوں کا عمل شروع ہو گیا ۔
دانش سکولز میں داخلوں کے حوالے سے مستحق طلباء و طالبات میں داخلہ فارم کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر میرپور بھی میدان میں آگئے
ڈپٹی کمشنر میرپور عمران عباس نقوی نے اسسٹنٹ کمشنرز میرپور، اسلام گڑھ اور ڈڈیال کو ہدایات جاری کردیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر ’لیوہائی شنگ‘کی ملاقات، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے سب ڈویژنز میں مستحق طلباء و طالبات تک داخلہ فارم کی بروقت فراہمی اور تقسیم کو یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر میرپور نے کہا کہ مستحق اور اہل طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی سیکرٹری (دانش)، فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ، دانش سکول اتھارٹی حکومت پاکستان کی جانب سے سال 2027ء کے داخلوں کیلئے داخلہ فارم بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ جنگلات کی ڈنہ اندارسری میں کارروائی،غیر قانونی سلیپر ضبط
انہوں نے متعلقہ حکام، عوامی نمائندوں اور شہریوں پر زور دیا کہ دانش سکولز میں داخلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی مہم کا حصہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ مستحق طلباء و طالبات اور ان کے والدین تک زیادہ سے زیادہ آگاہی پہنچانے کیلئے سوشل اور پرنٹ میڈیا کا سہارا لیا جائے۔
سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا ،ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے تشہیری مہم میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق بچے اس تعلیمی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔




