بلاول

نئے صوبوں پر بزنس فورمز نہیں قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے ،بلاول

لندن: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے بجائے قومی اسمبلی میں بحث ہو، پاکستان کے تمام مسائل کاحل جمہوریت میں ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبلاول بھٹو نے کہا کہ صوبوں کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا واضح موقف ہے، سسٹم اگر فیل ہوا ہے تو قومی اسمبلی میں باقاعدہ بحث ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے صوبوں کیلئے عوامی ریفرنڈم کا فیصلہ پارلیمنٹ کریگی،رانا ثنااللہ

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل کوئی ایک سیاسی جماعت نہیں نکال سکتی، پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو حق ہے کہ وہ اپنی رائے دیں، میرا مطالبہ ہے کہ اس ایشو پر قومی اسمبلی میں بحث ہو، محسن نقوی پارلیمان میں کم آتے ہیں، بزنس فورم کے بجائے محسن نقوی کو پارلیمان میں آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم کیوں فیل ہوگیا ہے؟، حل کیا ہے؟، اس پر قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ملک کی قسمت چند بزنس مین دیکھ رہے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: نئے صوبے، پیپلزپارٹی کی دورخی پالیسی کے پیچھے کچھ اور دیکھتا ہوں، خواجہ آصف

تمام سیاسی جماعتوں کو قومی و عوامی معاملات پر انگیج ہونا چاہیے۔سسٹم میں جو مسائل ہیں ان پر کھل کر بحث ہونی چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آزادکشمیر انتخابات پر میرے تحفظات ہیں، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ انتخابی اصلاحات پر پارلیمان کی کمیٹی بنائی جائے، ماضی میں جو ہوا وہ ہوا، آنے والے الیکشن صاف شفاف ہوں۔