امریکا نے ایران کے 5آئل ٹینکرز تباہ کردیئے،کشیدگی پھر بڑھ گئی

ایران کی جانب سے ایک اور امریکی جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کے بعد امریکہ نے ایران کے 5 ٹینکرز کو تباہ کر دیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز نے 8 ستمبر کو 5ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کر دیئے

یہ بھی پڑھیں: ایران میں زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والوں کیلئے قیمت میں اضافہ

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب نے امریکی بحریہ جہاز پر بیلسٹک میزائل حملے کئے جس کے جواب میں ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنا یا گیا

سینٹ کام کے مطابق امریکی جنگی جہاز نے کامیابی کے ساتھ ایرانی حملوں کی کوشش کو ناکام بنایا اور علاقائی پانیوں میں گشت جاری رکھا۔ کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

سینٹ کام نےایران کے حالیہ ناکام حملوں کے جواب میںنے ایران کے خام تیل بردار جہاز M/T Kaviz، M/T Charminar، M/T Horizon 1، اور M/T Riesco کو خلیج عمان میں تباہ کر دیا ۔

جزیرہ خارک کے قریب M/T Derya کو تباہ کیا گیا۔

امریکی افواج کا کہنا ہے کہ جہاز کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکرز ناکارہ ہونے سے پہلے ٹینکرچھوڑ دیں۔

امریکا کا کہنا ہے کہ ایران نے ان ٹینکرز کو اربوں ڈالر کے شیڈو نیٹ ورک کے حصے کے طور پر استعمال کیا ہے جو پاسداران انقلاب اور اس کی علاقائی پراکسیوں کو فنڈ فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملہ ہوا تو جواب تکلیف دہ ہوگا، قالیباف نے امریکا کو خبردار کردیا

ایران کے پاس ان جہازوں کا دفاع کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ 5 ستمبر کوبھی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر پر حملہ کرنے کی کوشش کے بعد امریکی فورسز نے تین ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کئے تھے۔

سینیٹ کام کے مطابق امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں کے خلاف IRGC کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔

جزیرے خارگ ،جاسک کے قریب آئل ٹینکرز پر حملے کئے گئے ،ایران

ایرانی میڈیا نے کہا تھا کہ ایرانی جزیرے خارگ کےقریب چھوٹے ایرانی آئل ٹینکرکو امریکی میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے ، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹینکر عملے کو بحفاظت نکالا جا رہا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا نےجاسک کے قریب سمندری حدود میں دوسرے آئل ٹینکر کو بھی نشانہ بنایا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی آئل ٹینکرز پر حملے کیے ہیں، جس کے ردعمل میں پاسدران انقلاب نے کویتی اور بحرینی بندرگاہوں کے قریب موجود آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے کویتی اور بحرینی بندرگاہوں کے قریب موجود آئل ٹینکرز کے عملے کو فوری طور پر اپنے جہاز چھوڑنے کی ہدایت کی ہے، چاہے وہ لنگر انداز ہوں یا بندرگاہ پر کھڑے ہوں۔

ایرانی مشترکہ فوجی کمانڈ کا کہنا ہے کہ اگر ایرانی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تو مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کو نشانہ بنائیں گے۔

ایران کی اردن پر میزائلوں کی بارش

روسی میڈیا کا کہنا ہے آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد ایران نے اردن پر میزائلوں کی بارش کردی ہے اور اردن کا دفاعی نظام میزائلوں سے نمٹ رہا ہے۔

امریکی حملوں اور ایران کے جواب کے بعد خطے میں پھر کشیدگی پھیل گئی ہے۔