سپریم کورٹ فیصلہ، نوازشریف حکومت کیخلاف پھر سازش ہونے لگی،سینیٹر ناصر بٹ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی ائی تحریک انصاف عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کیلئے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے حکم دیا ۔

عدالت کی ہدایت کے مطابق عمران خان کو جیل سے ہسپتال منتقل کیا جائے گا، جہاں ان کا علاج جاری رہے گا۔اس پیش رفت کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث شروع ہوگئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ـراولپنڈی،اسلام آباد: موسلادھار بارش ،رین ایمرجنسی نافذ ، عملے کی چھٹیاں منسوخ

جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ سے سوال کیا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس پر ان کا کیا مؤقف ہے، تو ناصر بٹ نے کہا کہ ’’جہاں اسے جانا تھا وہ چلا گیا ہے ۔نواز شریف اور حکومت کیلئے پھر سازش ہونے لگی ہے۔‘‘

سینیٹر ناصر بٹ کا مزید کہنا تھا کہ میاں نوازشریف ہر دفعہ آجاتے ہیں جبکہ سازشی ہمیشہ رہ جاتے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ـسردار عتیق خان کا یوم نیلہ بٹ تقریب میں آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے اعلان کا فیصلہ

سینیٹر ناصر بٹ کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں بھی سامنے آ رہی ہیں، تاہم عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کا عدالتی فیصلہ بنیادی طور پر ان کی صحت اور طبی ضروریات سے متعلق ہے۔

رپورٹس کے مطابق عدالت نے انہیں 48 گھنٹوں کے اندر شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے اور طبی ضرورت کے مطابق ہسپتال میں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے ان کے اہل خانہ اور تحریک انصاف کی جانب سے طویل عرصے سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

فروری 2026 میں بھی ان کے وکلا کی جانب سے سپریم کورٹ میں انہیں شفا ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔