اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے نجی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عدالتی سماعت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق عدالتی حکم کا جائزہ لیا گیا ہے،فیصلے پرنظرثانی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی،اسلام آباد: موسلادھار بارش ،رین ایمرجنسی نافذ ، عملے کی چھٹیاں منسوخ
وفاقی وزیر اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق حکم کا جائزہ لیا گیا،فیصلے پر نظر ثانی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے،حکم نامے کے دیگر نکات پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ کا حکم تمام قیدیوں کیلئے ہو گا؟جیلوں میں بہت سے قیدی ہیں جن کی صحت کے مسائل ہیں،سزا یافتہ قیدیوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج فراہم کیا جاتا ہے۔کیا سپریم کورٹ کا حکم تمام قیدیوں کیلئے ہو گا؟
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ جیلوں میں بہت سے قیدی صحت کے مسائل سے دوچار ہیں اور سزا یافتہ قیدیوں کو سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے نورین نیازی کی ملاقات ختم، میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار
یاد رہے کہ یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور اہلخانہ و ڈاکٹروں سے ملاقاتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل عذیر کرامت بھنڈاری عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔
سپریم کورٹ نے استدعا منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو آج ہی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔




