راولپنڈی،اسلام آباد: موسلادھار بارش ،رین ایمرجنسی نافذ ، عملے کی چھٹیاں منسوخ

راولپنڈی( کشمیر ڈیجیٹل)راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل دوسرے دن موسلادھار بارش ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے، شمس آباد میں سب سے زیادہ 116 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ،کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 8فٹ اور گوالمنڈی میں 10 فٹ تک پہنچ گئی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایت پر بارش کے پیشِ نظر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے رین ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ یہ بھی پڑھیں:ایران، امریکہ کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت دینے کا حکم

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں واسا کا عملہ و ہیوی مشینری تعینات ہے، ایم ڈی واسا راولپنڈی فیلڈ میں موجود ہیں اور نکاسی آب آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

لیاقت باغ، کمیٹی چوک انڈر پاس، مری روڈ، ڈھوک کھبہ، سرکلر روڈ اور صادق آباد کے نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری تعینات کی گئی ہے ۔

نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 10.5 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 8.5 فٹ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے نورین نیازی کی ملاقات ختم، میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار

محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور میں 03 ملی میٹر، گولڑہ میں 22 ملی میٹر، بوکرہ میں 59 ملی میٹر، پی ایم ڈی میں 47 ملی میٹر ، شمس آباد میں 115 ملی میٹر، کچہری میں 26 ملی میٹر، پیرودھائی میں 72 ملی میٹر، گوالمنڈی میں 59 ملی میٹر جبکہ نیو کٹاریاں میں 64 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

راولپنڈی واسا نے شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ نالوں اور گٹروں میں کچرا نہ پھینکیں اور گٹروں کے ڈھکن نہ کھولیں تاکہ نکاسیٔ آب کا نظام بلا تعطل جاری رہے۔