دہشتگرد گروپوں سے تعلق کا بھارتی الزام مسترد،اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش،سینئر عہدیدار

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان نے بھارت کے اندر سرگرم کسی بھی جرائم پیشہ یا دہشتگرد گروہ سے تعلق کے بھارتی الزامات کو واضح طور پر مسترد کردیا ۔

پاکستانی اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے دعوے بھارت کے اندرونی حقیقی مسائل اور بیرونی محاذ پر پیش آنے والی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

سینئر پاکستانی عہدیدار نے کہا کہ پاکستان ایسے تمام الزامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتا ہے جن میں اسے بھارت کے اندر کام کرنے والے کسی مجرمانہ یا دہشت گرد گروہ کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی گئی ہو۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انتخابی رنجش: ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی مخالفین کیخلاف سیاسی انتقام پراتر آئے

سینئر پاکستانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف اس معاملے پر واضح ہے اور اسے بھارت کے اندر سرگرم کسی بھی جرائم پیشہ یا دہشت گرد گروہ سے منسلک کرنے کے الزامات قابل قبول نہیں۔

پاکستان ایسے دعووں کو بھارت کی جانب سے توجہ ہٹانے کی کوشش کے طور پر دیکھتا ہے،بھارت اس قسم کے الزامات کے ذریعے عوامی توجہ اپنے حقیقی داخلی مسائل اور بیرونی سطح پر پیش آنے والی ناکامیوں سے دوسری جانب منتقل کرنا چاہتا ہے۔

سینئر عہدیدار کے مطابق پاکستان غیر مصدقہ بھارتی میڈیا رپورٹس میں کئے گئے دعو محض پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی الیکشن تنازعہ: نظیرالحسن گیلانی کا چیف الیکشن کمشنر سے اختلاف،دوبارہ نتائج مرتب کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ بھارت کو اپنے داخلی مسائل اور درپیش چیلنجز پر توجہ دینی چاہیے، جبکہ پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔

سینئر پاکستانی اہلکار نے مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی ایسے گروہ یا سرگرمی سے تعلق کی تردید کرتا ہے جسے بھارت میں مجرمانہ یا دہشت گرد کارروائیوں سے جوڑا جا رہا ہو۔