عمران خان کی آنکھ نارمل ،ڈاکٹرز روزانہ چیک اپ کرتے ہیں، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور ملاقاتوں سے متعلق 2 صفحات پر مشتمل رپورٹ جمع کرا دی۔

سپرٹینڈنٹ اڈیالہ کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کا چیک اپ کیلئے متعدد سرکاری معالجین کام کررہے ہیں ۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ہر منگل کو جیل رولز کے تحت باقاعدگی سےملاقات کرائی جاتی ہے دونوں کی اب تک 84ملاقاتیں کرائی جا چکی ہیں۔

رپورٹ میں ہائیکورٹ کے فیصلے میں سلمان اکرم راجہ کی جانب سے عدالت میں دی گئی یقین دہانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا تھا ملاقات کے بعد جیل احاطے میں میڈیا سے گفتگو نہیں کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دہشتگرد گروپوں سے تعلق کا بھارتی الزام مسترد،اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش،سینئر عہدیدار

عدالتی حکم نامے کے باجود میڈیا ٹاک کرکے خلاف ورزی کی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا سنگل بینچ شیر افضل کیس میں جیل رولز 265 کو خلاف قانون قرار دے چکا ہے،

جیل میں ملاقاتوں کے ذریعے عدلیہ، خارجہ پالیسی، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے خلاف عوامی جذبات کو ابھارا گیا۔ وکیل سلمان صفدر بھی 10 فروری اور 4 اپریل 2026 کو عمران خان سے ملاقات کر چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ میڈیکل افسران بانی پی ٹی آئی کے دن میں 3 مرتبہ کھانے پینے کی جانچ اور میڈیکل چیک اپ کرتے ہیں، اس کے ساتھ متعدد سرکاری معالجین عمران خان کا چیک اپ کرتے ہیں جس کا ریکارڈ موجود ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انتخابی رنجش: ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی مخالفین کیخلاف سیاسی انتقام پراتر آئے

رپورٹ کے مطابق ماہر امراض چشم سے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا علاج کرایا جاتا رہا ہے، عمران خان کی ایک آنکھ تقریباً نارمل ہو چکی ۔رپورٹ کے ساتھ 4 نومبر 2023 سے 10 اگست 2026 تک 39 مختلف طبی ماہرین کے معائنے کی سمری بھی شامل ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل عمران خان کی صحت اور ملاقوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔