جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل) مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے کامیاب ہوتے ہی مخالفین کو نشانہ بنانا شروع کردیا
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی سیاسی رنجش پراتر آئے اور علاقے میں مخالف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کردی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مون سون بارشیں؛ مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ، سیلاب کی وارننگ
ذرائع کے مطابق حلقہ چار کے گاؤں لانگلا لڑی کے رہائشی نثار حسین تنولی نے انتخابی رنجش کی بنیاد پر ان کے خاندان کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں کا الزام عائد کیا ہے۔
نثار حسین تنولی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ انتخابات میں ان کے خاندان نے پیپلز پارٹی کے امیدوار مبشر منیر اعوان کو ووٹ دیا جس کے بعد مبینہ طور پر ان کے خاندان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میر واعظ عمرفاروق ایک بار گھر میں نظر بند،گھر کا گھیرائو
ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے بھائی ارشد محمود کے گھر پر حملہ کیا گیا،چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا ، گھر میں داخل ہو کر خواتین کے پردے میں خلل ڈالا گیا اور تشدد کی کوشش کی گئی۔
نثار حسین تنولی نے چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس آزاد کشمیر اور ضلعی انتظامیہ سے واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔




