وادی لیپہ :شہریوں کا کالعدم ایکشن کمیٹی کے جتھے کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

وادی لیپہ (عبدالصبور اعوان،کشمیر ڈیجیٹل) عوام نے ایکشن کمیٹی کے جتھے میں موجود شر پسند افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

عوام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے دورہ راولاکوٹ کے دوران عوام وفود سے ملاقاتیں کی ان کے مسائل سنے حل طلب مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروای ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: کومبنگ آپریشن شروع، سکیورٹی انتظامات سخت، پولیس کی بھاری نفری تعینات

شہریوں کا کہنا تھا کہ شر پسند عناصر نے جب دیکھا کے انکے عزائم کامیاب نہیں ہو رہے اور معاملہ حل ہونے کے قریب ہے تو کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت امن کیخلاف سرگرم ہوگئی ۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ جب انہیں لگا کہ اب ان کی دال گلنے والی نہیں ہے تو انہوں نے پھر سے جلتی پر تیل کا کام کیا اور نہتے شہریوں اور فورسز پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔

عوام کا کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو جتھے کی صورت میں ریاست کے اندر انتشار پھیلاے انکو نشانہ عبرت بنایا جائے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عامر شہزاد کی تعیناتی ، استعفے اورتبادلے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رہے۔