آذادکشمیر الیکشن، ن لیگی امیدواروں کی برتری، جاوید بٹ ،عاصم بٹ کو بدترین شکست

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے کی پولنگ اختتام پذیر ہوگئی ۔

مظفرآباد ڈویژن اور جو مہاجرین کی 12 نشستوں پر دن بھر پولنگ کا سلسلہ جاری رہا تھا ہم اب جو پولنگ کا وقت ہے وہ ختم ہو چکا اور ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگ نے روش تبدیل نہیں کی،لطیف اکبر پر حملہ، ایک کارکن شہید ہوگیا، قمرزمان کائرہ

آزادکشمیر الیکشن کا دوسرے مرحلے کی پولنگ مکمل ، الیکشن کے نتائج آنا شروع ہو گئے ۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بیشتر امیدواروں کو برتری حاصل ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایل اے 43ویلی 4 ن لیگی امیدوار یٰسین لون نے پیپلزپارٹی کے امیدوار جاوید بٹ کو شکست دےکر برتری حاصل کرلی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کی توسیع، ووٹرز شام 6 بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے

دوسری جانب وادی 5 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار احمد رضا قادری ، وادی 6 سےپیپلزپارٹی کے امیدوار وسابق وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے انتخابی میدان مار لیا ۔

ایل اے 42 ویلی 3 سے مکمل نتیجہ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار سید شوکت بھاری اکثریت سے کامیاب۔۔ پیپلز پارٹی کے عاصم بٹ دوسرے نمبر پر رہے

🚨 مظفرآباد ڈویژن کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کی ہر بڑی اپڈیٹ، Live Results اور Live Election Map سب سے پہلے صرف کشمیر ڈیجیٹل پر۔..

معلومات جاننے کیلئے الیکشن پورٹل کے لنک پر کلک کریں :