اسمبلی انتخابات،دوسرے مرحلے کی پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع کردی،الیکشن کمیشن

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔

مقررہ وقت کے بعد پولنگ کے لیے ایک گھنٹے کی توسیع دی گئی تھی۔اضافی وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ کا عمل اختتام پذیر ہو گیا۔

پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ووٹوں کی گنتی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم اور کھاوڑہ سے ابتدائی نتائج، شاہ غلام قادر اور ثاقب مجید کو برتری

انتخابی عمل کے اگلے مرحلے، ووٹوں کی گنتی، کے لیے تمام تیاریاں مکمل۔نتائج کی وصولی اور ترسیل کا مرحلہ وار عمل جاری رہے گا۔

مختلف حلقوں سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہوں گے۔حتمی نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے جائیں گے۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے میں اتوار کے روز مظفرآباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں پولنگ مجموعی طور پر پرامن ماحول میں منعقد ہوئی۔

ووٹرز نے صبح سے شام تک اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا، جبکہ پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی عمل کو شفاف اور منظم انداز میں مکمل کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

تمام حلقوں میں پولنگ کا عمل معمول کے مطابق جاری رہا، تاہم شدید بارش، خراب موسمی حالات اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حلقہ ایل اے-27 مظفرآباد 2 میں پولنگ کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں بھی الٹرا فارم 47 الیکشن نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن

عوام اور پولنگ عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس حلقے میں پولنگ ملتوی کر دی گئی، جو اب 4 اگست کو منعقد ہوگی۔

دوسری جانب ممبر آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی نے حلقہ ایل اے-29 مظفرآباد 3 کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔

ممبر الیکشن کمیشن سید نظیرالحسن گیلانی نے پولنگ کے عمل، ووٹر سہولیات اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پولنگ کے پُرامن انعقاد اور سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انھوں نے انتخابی عملے کو شفاف، غیر جانبدار اور منظم پولنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ممبر الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کے لیے فراہم کردہ سہولیات اور انتظامات کا بھی معائنہ کیا گیا۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی اولین ترجیح ہے۔پولنگ سٹیشنز پر انتخابی عمل پُرامن ماحول میں جاری ہے ۔

ووٹرز کا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کا سلسلہ برقرار ہے۔ممبر الیکشن کمیشن نے سکیورٹی اداروں اور انتخابی عملے کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

 

🚨 مظفرآباد ڈویژن کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کی ہر بڑی اپڈیٹ، Live Results اور Live Election Map سب سے پہلے صرف کشمیر ڈیجیٹل پر۔..
معلومات جاننے کیلئے الیکشن پورٹل کے لنک پر کلک کریں :