سونے

سونے کی فی تولہ300 اضافہ ریکارڈ، 4 لاکھ ، 27 ہزار سے تجاوز

کراچی:عالمی اورپاکستان کے مختلف شہروں سمیت اْازادکشمیر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ ، 27 ہزار 736 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ ، 66 ہزار 714 روپے پر پہنچ گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دریاؤں میں سیلابی صورتحال،این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالر بڑھ کر 4053 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے سستا ہو گیا تھا جس کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے پر آ گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کار غیر یقینی معاشی حالات میں سونے کو محفوظ سرمایہ کاری تصور کرتے ہیں، جس کے باعث اس کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:
سونا آج2 ہزار 64 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 500 کا ہو گیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سیاسی کشیدگی اور معاشی خدشات برقرار رہے تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتیں مزید بلند سطح پر جا سکتی ہیں تاہم ڈالر کی مضبوطی یا عالمی مالیاتی پالیسی میں تبدیلی کی صورت میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ بھی متوقع ہے۔

ماہرین نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ سونے کی خرید و فروخت سے قبل مقامی اور عالمی مارکیٹ کے تازہ رجحانات پر نظر رکھیں، کیونکہ بین الاقوامی اقتصادی حالات میں معمولی تبدیلی بھی سونے کی قیمتوں پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔