وادیٔ لیپا سے ریشیاں کی جانب جانے والی ایک لوڈر جیپ ریشیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق وادیٔ لیپا سے روانہ ہونے والی لوڈر جیپ نمبر 507 جب ریشیاں کے علاقے میں پہنچی تو اچانک حادثے کا شکار ہو گئی، جس سے علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
جان بحق اور زخمی افراد کی تفصیلات:
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق رضا اور قیوم نامی دو افراد شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی ہو گئے
اس افسوسناک واقعہ کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور امتیاز شدید زخمی ہوا ہے، جسے فوری طور پر طبی امداد کی فراہم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ حادثے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔




