ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت)مسلم لیگ ن نے ضلع جہلم ویلی میں پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی ۔۔
پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر سید شفیق کاظمی معروف سماجی شخصیت سید طاہر حسین نقوی اورآزاد امیدور خواجہ قادر سوپوری ساتھیوں سمیت امیدوار مسلم لیگ ن چوہدری محمد رشید کے قافلے میں شامل ہو گئے۔
اس اہم سیاسی شمولیت کے بعد حلقہ ایل اے 33 نمبر 07 میں مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔
گراونڈ گوجربانڈی تحصیل ہٹیاں بالا ضلع جہلم ویلی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ ایل اے 33 نمبر 07 چوہدری محمد رشید کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ شمولیتی تقریب بڑے عوامی اجتماع میں تبدیل ہو گئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے ، شہباز شریف
تقریب کی صدارت مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ نمبر 6 سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر اعوان مہمان خصوصی تھے ۔
تقریب میں پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر سید شفیق کاظمی معروف سماجی شخصیت سید طاہر حسین نقوی آزاد امیدوار خواجہ قادر سوپوری نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے چوہدری محمد رشید کی حمایت کا اعلان کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں ختم نبوتﷺ کی داعی ہے اگر تحریک ختم نبوتﷺ کا تحفظ کرنا ہے تو مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں۔۔
2 اگست کو با وضو ہو کر مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ فاروق حیدر اور چوہدری محمد رشید سمیت دیگر امیدواروں کو ختم نبوتﷺ کے نام پر ووٹ دیں یہی کل بروز قیامت ہم سب کی شفاعیت کا زریعہ بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نظریاتی سیاست کی علمبردار جماعت ہے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا کشمیر کے روشن مستقبل تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے سفر کو مضبوط کرنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفر آباد ، بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصانات میں اضافہ، ریسکیو 1122 ہائی الرٹ
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے نہیں بلکہ کشمیر کے حقوق اور آزادی کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لیے الیکشن لڑ رہی ہےاگر مقبوضہ کشمیر کی آزادی چاہتے ہو تو مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں۔
نواز شریف اور مریم نواز کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے مسلم لیگ ن کو کامیاب بنانا ضروری ہےسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ سید شفیق کاظمی جیسے سیاسی کارکن کی شمولیت مسلم لیگ ن کے لیے بڑی کامیابی ہے۔
آج کی تقریب سے واضح ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ حلقہ ایل اے 33 نمبر 07 میں مسلم لیگ ن مضبوط پوزیشن میں ہے اور چوہدری محمد رشید عوامی حمایت سے کامیابی حاصل کریں گے۔
امیدوار مسلم لیگ ن حلقہ ایل اے 33 نمبر 07 چوہدری محمد رشید نے کہا کہ سید شفیق کاظمی اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت سے مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہوئی ہےہمارا مقصد حلقہ کے عوام کی خدمت مسائل کا حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور 2 اگست کو اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کریں گےتقریب سے لیاقت علی اعوان اور مرزا آصف علی نے بھی خطاب کیا اور مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد رشید کی کامیابی کے لیے بھرپور انتخابی مہم جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔




