مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر میں جاری مون سون بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصانات میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔
ڈائریکٹر ایچ ڈی ایم اے اور انچارج ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بارشوں سے متعدد مکانات اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک میں مون سون بارشوں کے باقاعدہ آغاز کی پیش گوئی،محکمہ موسمیات
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بروقت آگاہ کرنے کے لیے ایس ایم ایس الرٹس اور پی ٹی سی ایل سمیت دیگر ذرائع سے حفاظتی پیغامات بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:مون سون بارشوں سے نقصانات ، ڈپٹی کمشنر متحرک ،اہم احکامات جاری
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مون سون کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ندی نالوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔




