بھارت کوبڑا دھچکا، پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں 49 درجے تنزلی

نئی دلی(کشمیر ڈیجیٹل)بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور بڑا دھچکا، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی ریکنگ میں نمایاں کمی سامنے آگئی۔

عالمی پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق بھارت 2026کی درجہ بندی میں 125ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جبکہ 2014 میں اس کی پوزیشن 76ویں تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:غلام محمد صفی وفد کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے،گورنرسندھ نہال ہاشمی سے ملاقات

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ 11 برس کے دوران بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں 49 درجے تنزلی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین درجہ بندی میں بھارت کو فلپائن، مراکش، ازبکستان اور چین سمیت ممالک سے پیچھے رکھا گیا ہے لیکن آذربائیجان اور کرغزستان سے آگے ہے۔

ایک اور عالمی درجہ بندی ورلڈ اکنامک فورم نے بھی جون 2026میں بھارتی پاسپورٹ کو80ویں پوزیشن پر رکھا ہے جو کہ2013میں 74ویں نمبر پر تھا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت عالمی سفری آزادی کے اشاریے میں 100بہترین ممالک میں بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں ناکام رہاہے۔

بھارتی شہریوں کو صرف 26 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل ہے جبکہ سنگاپور 192ویزا فری مقامات کے ساتھ فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی زیرصدارت اہم اجلاس،سکیورٹی،انتخابی مواد کی ترسیل کا جائزہ

عالمی درجہ بندی میں بھارتی پاسپورٹ نمیبیا، ازبکستان اور فلپائن جیسے ممالک سے بھی نیچے چلا گیا ہے، جس کے بعد مودی حکومت کے ترقی اور بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ سے متعلق دعوئوں پر نئے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی کسی بھی ملک کے سفارتی تعلقات، بین الاقوامی اعتماد اور دوطرفہ ویزا معاہدوں کا اہم پیمانہ سمجھی جاتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کے دور میں بھارتی شہریوں کیلئے ویزا سہولتوں میں خاطر خواہ بہتری نہیں آ سکی ہے جبکہ پاسپورٹ کی مسلسل گرتی ہوئی عالمی درجہ بندی پر حکومت کی جانب سے کوئی موثر وضاحت بھی سامنے نہیں آئی۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی حکومت کواس زوال کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

بھارتی پاسپورٹ کی طاقت” پر پی ایم مودی کے 2018کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ”وہ ‘طاقت”کہاں سے ظاہر ہوتی ہے؟ حقائق ان کے دعووئوں کی تردید کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا،مودی حکومت کی پالیسیاں بھارت کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ذمہ دار ہیں۔اگر پاسپورٹ کمزور ہے، سیاحت بحال نہیں ہوئی اور شہری ویزا کی غیر معیاری خدمات کیلئے زیادہ ادائیگی کر رہے ہیں،جس کا مطلب ہے کہ بھارت کی عالمی سطح پر ساکھ بری طرح متاثر ہوتی ہے۔