جموں(کشمیر ڈیجیٹل) بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے علاقہ تھتری میں بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ،کئی مکان، دکانیں ، گاڑیاں بہہ گئیں، انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی مقبوضہ کشمیر میں اچانک بادل پھٹ گیا جس کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، دکانیں اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کوبڑا دھچکا، پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں 49 درجے تنزلی
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے کم از کم 10 رہائشی مکان سیلاب میں بہہ گئے یا دب گئے جبکہ کئی دیگر کو جزوی نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق تقریباً 10 دکانیں بھی ملبے تلے دب گئیں اور متعدد گاڑیاں لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہوگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق، متعدد گاڑیاں سیلاب کے باعث دریائے چناب میں بہہ گئیں۔
گاڑیوں کی صحیح تعداد اور مجموعی نقصان کی سرکاری تصدیق ابھی باقی ہے۔لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ڈوڈہ ۔کشتواڑ نیشنل ہائی وے بھی بند کر دی گئی جس سے علاقے میں ٹریفک اور رابطہ متاثر ہواہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اوورسیز کشمیری سٹیک ہولڈرز نہیں،آزادکشمیر کے معاملات میں مداخلت سے باز رہیں ،ماریہ اقبال ترانہ
مسافروں اور مقامی لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور لینڈ سلائیڈ کے خطرے والے علاقوں سے دور رہیں۔
انتظامیہ کے مطابق اس افسوسناک سانحہ میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی فوری طور پر موصول نہیں ہوئی، جبکہ نقصانات کا جائزہ لیاجارہا ہے۔




