مظفرآباد سے آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے ریاست بھر اور مہاجرین کے تمام انتخابی حلقوں کی پولنگ اسکیموں کے خلاف دائر کی جانے والی تمام تر اپیلوں پر باقاعدہ سماعت مکمل کرنے کے بعد اپنا حتمی فیصلہ سنا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے دائر کی جانے والی مجموعی طور پر 110 اپیلیں مکمل طور پر نمٹا دی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ان تمام اپیلوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بیشتر مقدمات میں متعلقہ ریٹرننگ افسران (ROs) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری کردہ فیصلوں کو بالکل درست قرار دیتے ہوئے برقرار رکھا ہے، جبکہ ان فیصلوں کے خلاف دائر کی جانے والی بیشتر اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر الیکشن بائیکاٹ کا سوشل میڈیا نوٹیفکیشن جعلی ، حتمی فیصلہ اگلے دو روز میں کریں گے، بیرسٹر گوہر خان
الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے پولنگ اسکیموں کے خلاف دائر ان تمام 110 اپیلوں پر باقاعدہ فیصلے سامنے آنے کے بعد اب ریاست بھر اور مہاجرین کے حلقوں میں انتخابی عمل کے اگلے مراحل اور پولنگ کی تیاریاں مزید تیز ہونے کا قوی امکان ہے۔




